اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
492. باب بطلان بيع المبيع قبل القبض
باب: قبضہ سے پہلے دوسرے کے ہاتھ بیچنا درست نہیں ہے
حدیث نمبر: 975
975 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَمَّا الَّذِي نَهى عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهُوَ الطَّعَامُ أَنْ يُبَاعَ حَتَّى يُقْبَضَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَلاَ أَحْسِبُ كُلَّ شَيْءٍ إِلاَّ مِثْلَهُ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس چیز سے منع فرمایا تھا وہ اس غلہ کی بیع تھی جس پر ابھی قبضہ نہ کیا گیا ہو، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں تو تمام چیزوں کو اسی کے حکم میں سمجھتا ہوں۔ (یعنی کہ کوئی بھی چیز جب خریدی جائے تو قبضہ کرنے سے پہلے اسے نہ بیچا جائے) [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البيوع/حدیث: 975]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 55 باب بيع الطعام قبل أن يقبض وبيع ما ليس عندك»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 975 in Urdu