🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
499. باب النهى عن المحاقلة والمزابنة وعن المخابرة وبيع الثمرة قبل بدوّ صلاحها، وعن بيع المعاومة وهو بيع السنين
باب: محاقلہ اور مزابنہ اور مخابرہ کی ممانعت اور پھل کی بیع قبل تیاری کے اور معاومہ کا منع ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 992
992 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، نَهى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُخَابَرَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَعَنِ الْمُزَابَنَةِ وَعَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلاَحُهَا، وَأَنْ لاَ تُبَاعَ إِلاَّ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ إِلاَّ الْعَرَايَا
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے «الْمُخَابَرَةِ» ”مخابرہ“، «الْمُحَاقَلَةِ» ”محاقلہ“ اور «الْمُزَابَنَةِ» ”مزابنہ“ سے منع فرمایا تھا، اسی طرح پھل کو پختہ ہونے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا تھا اور یہ کہ میوہ یا غلہ جو درخت پر لگا ہو دینار و درہم ہی کے بدلے بیچا جائے، البتہ «الْعَرَايَا» ”عرایا“ کی اجازت دی ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البيوع/حدیث: 992]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 42 كتاب المساقاة: 17 باب الرجل يكون له ممرّ أو شرْب في حائط أو في نخل»
وضاحت: عقد مزارعت کو کہتے ہیں جب کہ بیج کاشتکار اور عامل کی طرف سے ہو۔ ایک رائے یہ ہے کہ ایسی مزارعت جو مقرر اور معین حصے پر ہو جیسے تہائی یا چوتھائی وغیرہ پر۔ کھڑی کھیتی کو خشک غلہ کے عوض بیچنا۔ ایک رائے یہ ہے کہ گندم کے عوض زمین کا کرائے(ٹھیکے) پر دینا جسے مزارع لوگ محارثہ کہتے ہیں۔ ایک دوسری رائے یہ ہے کہ معین اور مقرر حصے پر مزارعت کرنا جیسے تہائی یا چوتھائی حصہ پر۔ ایک تیسری رائے یہ ہے کہ بالیوں میں موجود غلے کو خشک گندم کے عوض بیچنا۔ ایک چوتھی رائے یہ ہے کہ پکنے سے پہلے کھیتی کا بیچنا۔

الحكم على الحديث:
«صحیح»


Al-Lulu wal-Marjan Hadith 992 in Urdu