المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
جنازوں کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 542
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ: ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: ثَنَا الشَّيْبَانِيُّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: ثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَزَعَمَ أَنَّهُ شَهِدَ ذَلِكَ، قَالَ:" مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرٍ قَدْ دُفِنَ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: هَذَا قَبْرُ فُلانٍ تُوُفِّيَ الْبَارِحَةَ فَكَرِهْنَا أَنْ نُؤْذِيَكَ لَيْلا فَيُصِيبَكَ بِشَيْءٍ أَوْ يَشُقَّ عَلَيْكَ فَدَفَنَّاهُ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْنَا خَلْفَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں موقع پر موجود تھا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، جس میں اسی رات میت دفن کی گئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کس کی قبر ہے؟“ صحابہ نے کہا: ”یہ فلاں آدمی کی قبر ہے، جو گذشتہ رات فوت ہو گیا تھا، ہم نے رات کے وقت آپ کو تکلیف دینا پسند نہ کیا کہ کہیں آپ پر گراں نہ گزرے، یا آپ تنگ نہ ہوں، چنانچہ ہم نے اسے دفن کر دیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنائیں اور اس کی نماز جنازہ ادا کی۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الجنائز/حدیث: 542]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 1247، صحيح مسلم: 954»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
صحيح
الرواة الحديث:
عامر الشعبي ← عبد الله بن العباس القرشي