المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
5. باب ما جاء في الشفعة
حقِ شفعہ کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 641
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، قَالَ: ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَيُّكُمْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ أَوْ نَخْلٌ فَلا يَبِعْهَا حَتَّى يَعْرِضَهَا عَلَى شَرِيكِهِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس زمین یا کھجور (کا باغ) ہو، تو وہ اسے اپنے ساجھی پر پیش کیے بغیر فروخت نہ کرے۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 641]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 307/3، سنن النسائي: 4704، سنن ابن ماجه: 2492، اس حدیث کو امام ابوعوانہ رحمہ اللہ (5534) نے صحیح قرار دیا ہے۔ مسند حمیدی (1309) میں سفیان بن عیینہ اور ابو الزبیر نے سماع کی تصریح کر رکھی ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 641 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري