مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
136. الرجل يجعل عليه (المشي) إلى بيت (الله) فيمشي بعض الطريق ثم يعجز
کوئی شخص نذر مانے کہ وہ پیدل بیت اللہ جائے گا، پھر وہ کچھ سفر طے کر کے عاجز آ جائے
ترقیم عوامۃ: 13751 ترقیم الشثری: -- 14085
١٤٠٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر ويزيد عن حميد عن انس
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ بڑی مشکل سے دو آدمیوں کے سہارے چل رہا ہے، یزید راوی فرماتے ہیں کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے سہارے چل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: یہ کیا ہے؟ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اس شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ پیدل بیت اللہ جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس طرح کی تکلیف میں مبتلا کرنے سے بےنیاز ہے جاؤ اس کو کہو کہ سوار ہو کر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14085، ترقيم محمد عوامة 13751)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 14085 in Urdu