مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
300. في الشرب في الطواف
طواف کے دوران کوئی چیز پینا
ترقیم عوامۃ: 14847 ترقیم الشثری: -- 15253
١٥٢٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن هاشم عن ابن ابي ليلى عن عكرمة ابن خالد عن رجل من آل (الوداع) (١) قال: استسقى النبي ﷺ وهو يطوف بالبيت، فقال رجل: الا نسقيك من شراب نصنعه فاتاه بإناء فيه نبيذ زبيب فقال:"الا اكفيت عليه إناء او عرضت عليه عودا"، ثم شرب منه فقطب، ثم دعا بماء فصبه فيه فشرب وسقى اصحابه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ف]: (الوادع)، وفي المطالب (٣٢): (وداعة).
(٢) ضعيف؛ لحال ابن أبي ليلى، أخرجه الحارث كما في البغية (٢/ ٥٨٧: ٥٤٥)، وعبد الرزاق (٩٧٩٦)، والفاكهي (٥٨٦).
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا علي بن هاشم ، عن ابن ابي ليلى ، عن عكرمة بن خالد ، عن رجل من آل الوادع، قال: استسقى النبي صلى الله عليه وسلم وهو يطوف بالبيت , فقال رجل: الا نسقيك من شراب نصنعه فاتاه بإناء فيه نبيذ زبيب , فقال: " الا اكفات عليه إناء او عرضت عليه عودا" , ثم شرب منه فقطب , ثم دعا بماء فصبه فيه , فشرب وسقى اصحابه
حضرت عکرمہ بن خالد آل وداع کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف کے دوران پانی طلب کیا، ایک شخص نے عرض کیا: کیا میں آپ کو اپنا بنایا ہوا مشروب نہ پلاؤں؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک برتن لایا گیا جس میں کشمش کا نبیذ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ کیا تو نے اس پر کوئی برتن الٹایا تھا یا اس پر کوئی لکڑی رکھی ہوئی تھی؟ (یہ اس لئے کہا ہوگا کہ شاید اس برتن میں نشانات بنے ہوئے تھے جو بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ پر بھی ظاہر ہوئے پینے کے بعد) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماتھے پر شکن پڑگئے، پھر پانی منگوایا گیا اور وہ اس میں ڈالا گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بھی نوش فرمایا اور اپنے صحابہ کو بھی پلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15253]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15253، ترقيم محمد عوامة 14847)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 15253 in Urdu