مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
515. في مكة من أين تدخل؟
مکہ مکرمہ میں کس جگہ سے داخل ہوا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 16076 ترقیم الشثری: -- 16569
١٦٥٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر ان النبي ﷺ كان إذا خرج (خرج) (١) من طريق بالشجرة، وإذا دخل (دخل) (٢) من طريق المعرس وإذا دخل مكة دخل من (الثنية) (٣) العليا، وإذا خرج خرج من (الثنية) (٤) السفلى (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ن].
(٢) سقط من: [ن].
(٣) في [س]: (ثنية).
(٤) في [س]: (ثنية).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٥٧٥)، ومسلم (١٢٥٧)، وأحمد (٤٦٢٦٦).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مدینہ منورہ سے نکلتے تو مسجد شجرہ (ذوالحلیفہ) کی طرف سے نکلتے، اور جب مدینہ منورہ میں داخل ہوتے تو مقام معرّس (آرام کرنے کی جگہ) سے داخل ہوتے، اور جب مکہ مکرمہ داخل ہوتے تو اوپر والے پہاڑوں کی طرف سے اور جب مکہ مکرمہ سے نکلتے تو نیچے والے پہاڑوں کی طرف سے نکلتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16569]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16569، ترقيم محمد عوامة 16076)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 16569 in Urdu