مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
18. في الرجل يقول: كل امرأة يتزوجها فهي طالق، ولا يوقت وقتا
اگر کسی آدمی نے کہا کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق اور کوئی وقت مقرر نہ کرے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 18150 ترقیم الشثری: -- 18806
١٨٨٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو اسامة قال: نا عبد الملك بن ابي سليمان ⦗١٢٠⦘ قال: سالت سعيد بن جبير عن الرجل يقول: كل امراة اتزوجها فهي طالق قال: كيف تطلق ما لا تملك، إنما الطلاق بعد النكاح.
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابو اسامة، قال: نا عبد الملك بن ابي سليمان، قال: سالت سعيد بن جبير عن الرجل , يقول: كل امراة اتزوجها فهي طالق؟ قال:" كيف تطلق ما لا تملك؟ إنما الطلاق بعد النكاح"
حضرت عبد الملک بن سلیمان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جس کے تم مالک نہیں اسے طلاق کیسے دے سکتے ہو؟ طلاق تو نکاح کے بعد ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18806]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18806، ترقيم محمد عوامة 18150)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 18806 in Urdu