مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
203. ما قالوا في الرجل يطلق امرأته (ثلاثا) وهو مريض، هل ترثه؟
اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کاحصہ پائے گی؟
ترقیم عوامۃ: 19374 ترقیم الشثری: -- 20152
٢٠١٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن (جريج) (١) عن ابن ابي مليكة قال: سالت ابن الزبير عن رجل طلق امراته وهو مريض ثم مات، (فقال) (٢) : قد ورث عثمان ابنة (اصبغ) (٣) (الكلبية) (٤) ، واما انا فلا ارى ان ترث مبتوتة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط]: (جريح).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ط، ع]: (الأصبغ).
(٤) في [س]: (أكلبية).
(٥) صحيح؛ صرح ابن جريج بالسماع عند عبد الرزاق [١٢١٩٢].
حضرت ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کا حصہ پائے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان نے اصبغ کی بیٹی کو میراث میں حصہ دلوایا تھا لیکن میرے خیال میں ایسی عورت وارث نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20152، ترقيم محمد عوامة 19374)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20152 in Urdu