🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
218. الرجل يشتري الجارية على أن لا يبيع ولا يهب
کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22168 ترقیم الشثری: -- 23116
٢٣١١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي قال: ابتعت جارية وشرط علي اهلها ان لا ابيع ولا اهب ولا امهر، فإذا مت فهي حرة، فسالت الحكم بن (عتيبة) (١) فقال: لا باس به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (عيينة).
حضرت اوزاعی سے مروی ہے کہ میں نے ایک باندی خریدی اور اس کے اہل نے مجھ پر شرط لگائی کہ میں اس کو فروخت نہیں کروں گا، اور نہ ہی ہبہ کروں گا اور نہ ہی مہر میں دوں گا، اگر میں مر جاؤں تو وہ آزاد ہے، میں نے حضرت حکم بن عتیبہ سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں، میں نے حضرت مکحول رحمہ اللہ سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں، میں نے عرض کیا: آپ کو مجھ پر اندیشہ ہے؟ فرمایا کیوں نہیں، میں آپ کے لیے دو اجروں کی امید کرتا ہوں۔ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا؟ تو انہوں نے اس کو ناپسند سمجھا۔ حضرت اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیع کرنا جائز ہے اور یہ شرط لگانا باطل ہے، میں نے حضرت عبدہ بن ابو لبابہ سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: یہ بُری شرمگاہ (چیز) ہے۔ میں نے زہری سے دریافت کیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے عمر رضی اللہ عنہ سے خط کے ذریعہ اس باندی کا حکم پوچھا جو انہوں نے اپنی بیوی سے اس شرط پر خریدی تھی کہ اگر میں اس کو بیچوں تو اس کی قیمت کی حق دار تم ہوگی۔ تو عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ تو ایسی فرج سے ہمبستری نہیں کرسکتا جس میں غیر کا بھی حق ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23116]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23116، ترقيم محمد عوامة 22168)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 23116 in Urdu