🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
291. الرجل يحلف على اليمين الفاجرة
کوئی شخص جھوٹی قسم اٹھا لے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22580 ترقیم الشثری: -- 23568
٢٣٥٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن (شقيق) (١) عن عبد الله قال: قال النبي ﷺ: (من حلف على يمين (صبر) (٢) ليقتطع بها مال امرئ مسلم (و) (٣) هو فيها فاجر، لقي الله وهو عليه (غضبان) ، قال: فدخل الاشعث ابن قيس فقال: ما يحدثكم ابو عبد الرحمن قلنا: كذا وكذا، قال: صدق! ⦗٢٧٣⦘ في والله نزلت، كان بيني وبين رجل من اليهود خصومة، فخاصمته إلى النبي ﷺ فقال:"الك بينة؟" قلت: لا، قال:"فلك يمينه"، (فقلت) (٤) : إذن يحلف! فقال النبي ﷺ:"من حلف على يمين صبر" -فذكر مثل قول عبد الله- فنزلت هذه الآية: ﴿إن الذين يشترون بعهد الله وايمانهم ثمنا قليلا﴾ (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (سفيان).
(٢) في [هـ]: (صبرًا).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) (قلت): بدل: (فقلت) في [جـ، ز].
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦٦٦)، ومسلم (١٣٨).

حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس لیے قسم اٹھائے تاکہ کسی مسلمان کا مال ہتھیا سکے اور وہ اپنی قسم میں جھوٹا ہو تو وہ شخص اس حال میں اللہ کے دربار میں حاضر ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک ہوں گے۔ حضرت اشعث بن قیس آئے اور دریافت کیا کہ ابو عبد الرحمن نے تم سامنے کیا بیان کیا ہے؟ ہم نے عرض کیا کہ یہ یہ، فرمایا کہ انہوں نے سچ فرمایا ہے، خدا کی قسم میرے متعلق اللہ کا ارشاد بھی نازل ہوا ہے۔ میرے اور ایک یہودی کے بیچ جھگڑا تھا، ہم اپنا جھگڑا حضور 5 کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئے، آپ نے دریافت فرمایا کہ تمہارے گواہ ہیں؟ میں نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا: پھر اس کو قسم اٹھانا پڑے گی، میں نے عرض کیا کہ تب تو یہ قسم اٹھا لے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جھوٹی قسم اٹھائے گا، پھر آپ نے حضرت عبد اللہ کی روایت کے متعلق بیان فرمایا۔ پھر یہ آیات نازل ہوئی۔ {إنَّ الَّذِینَ یَشْتَرُونَ بِعَہْدِ اللہِ وَأَیْمَانِہِمْ ثَمَنًا قَلِیلاً }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23568]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23568، ترقيم محمد عوامة 22580)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 23568 in Urdu