مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
330. الحر يرهن نفسه فيقر بذلك
آزاد شخص اپنے آپ کو رہن رکھوائے، پھر وہ اُس کا اقرار کر دے
ترقیم عوامۃ: 22777 ترقیم الشثری: -- 23784
٢٣٧٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا رهن الرجل الحر فاقر بذلك كان رهنا حتى يفكه الذي (رهنه) (١) او يفك نفسه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أرهنه)، وفي [جـ]: (يرهنه).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آزاد آدمی کو رہن کے طور پر رکھا جائے اور وہ خود بھی اقرار کرے (کہ میں بطور رہن ہوں) تو وہ رہن میں ہی رہے گا یہاں تک کہ جس نے رہن رکھوایا ہے وہ چھڑائے یا پھر وہ خود اپنے آپ کو چھڑا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23784]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23784، ترقيم محمد عوامة 22777)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 23784 in Urdu