مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
363. من قال: الذهب بالذهب والفضة بالفضة
سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے میں برابر سرابر فروخت کی جائے گی
ترقیم عوامۃ: 22929 ترقیم الشثری: -- 23944
٢٣٩٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن ابي قلابة عن ابي الاشعث قال: كنا في غزاة وعلينا معاوية، فاصبنا (فضة وذهبا) (١) ، فامر معاوية رجلا (٢) يبيعها الناس في (اعطياتهم) (٣) ، (فسارع) (٤) الناس فيها، فقام عبادة فنهاهم، فردوها، فاتى الرجل معاوية فشكا إليه، فقام معاوية خطيبا فقال: ما بال رجال يحدثون عن رسول الله ﷺ احاديث يكذبون فيها (٥) لم ⦗٣٧٧⦘ نسمعها؟ فقام عبادة فقال: والله لنحدثن عن رسول الله ﷺ (٦) وإن كره معاوية، قال رسول الله ﷺ:"لا تبيعوا الذهب (بالذهب) (٧) ، ولا الفضة بالفضة، (٨) ولا الشعير بالشعير، ولا التمر بالتمر، ولا الملح بالملح إلا مثلا بمثل سواء (بسواء) (٩) عينا بعين" (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (ذهبًا وفضه).
(٢) في [هـ]: زيادة (أن).
(٣) في [ط]: (عطياتهم).
(٤) في [هـ]: (فتسارع).
(٥) في [هـ]: زيادة (عليه).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) سقط من: [ز].
(٨) زاد في [هـ]: (ولا البر بالبر).
(٩) سقط من [جـ].
(١٠) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٥٨٧)، وأحمد (٢٢٦٨٣).
حضرت ابو الاشعث فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ایک جہاد میں تھے جس میں حضرت معاویہ بھی ہمارے ساتھ تھے، ہمیں مال غنیمت میں سونا اور چاندی ملے، حضرت معاویہ نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ بیع کرے اس سونا چاندی میں جو ان کو ملا ہے، لوگوں نے اس میں بہت جلدی کی، حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور لوگوں کو اِ س سے منع فرما دیا، انہوں وہ واپس کردیا، وہ شخص حضرت معاویہ کے پاس شکایت لے کر آیا، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور فرمایا: لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی احادیث بیان کرتے ہیں جو کہ جھوٹی ہوتی ہیں جن کو ہم نے نہیں سنا ہوتا؟ حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: خدا کی قسم ہم ضرور رسول اکرم 5 سے احادیث بیان کریں گے اگرچہ معاویہ کو وہ بُری لگیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے، چاندی کو چاندی کے بدلے، جو کو جو کے بدلے، کھجور کو کھجور کے بدلے، نمک کو نمک کے بدلے نہ فروخت کرو، مگر برابر سرابر، ہاتھ در ہاتھ اور نقد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23944، ترقيم محمد عوامة 22929)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 23944 in Urdu