مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
363. من قال: الذهب بالذهب والفضة بالفضة
سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے میں برابر سرابر فروخت کی جائے گی
ترقیم عوامۃ: 22935 ترقیم الشثری: -- 23950
٢٣٩٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن فضيل بن (غزوان) (١) قال: حدثني ابو دهقانة قال: كنت جالسا عند عبد الله بن عمر فقال: اتى رسول الله ﷺ ⦗٣٧٩⦘ ضيف فقال لبلال:"ائتنا بطعام"، فذهب بلال إلى صاعين من تمر (فاشترى) (٢) به صاعا من تمر جيد، وكان تمرهم (دونا) (٣) ، فاعجب النبي ﷺ التمر فقال النبي ﷺ:"من اين هذا التمر"، فاخبره انه بدل صاعين بصاع فقال رسول الله ﷺ:"رد علينا تمرنا" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (غرول).
(٢) في [أ، هـ]: (اشترى).
(٣) في [أ، ح، ط، ز]: (دون).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي دهقانة، أخرجه أحمد (٤٧٢٨)، وعبد بن حميد (٨٢٥)، وأبو يعلى (٥٧١٠)، والطبراني (١٠٢٨).
حضرت ابو دھقانہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک مہمان آیا، آپ علیہ السلام نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ہمارے لئے کھانا لاؤ، حضرت بلال رضی اللہ عنہ دو صاع کھجور لے کر گئے اور ان کے بدلے ایک صاع اعلیٰ کھجور لے آئے، جبکہ ان کی کھجور اس سے ادنیٰ تھی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کھجور پسند آئی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: یہ کھجوریں کہاں سے آئیں؟ انہوں نے بتایا کہ دو صاع دے کر ایک صاع لایا ہوں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمیں ہماری کھجوریں واپس لا کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23950]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23950، ترقيم محمد عوامة 22935)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 23950 in Urdu