🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. في الحجامة من قال: هي خير ما تداوى به
حجامت (پچھنے) کے بارے میں، جو لوگ اس کو بہترین علاج کہتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24150 ترقیم الشثری: -- 25232
٢٥٢٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (نعيم) (١) عن زهير عن عبد الملك بن (عمير) (٢) قال: حدثني حصين (بن) (٣) ابي الحر عن سمرة بن جندب قال: كنت عند رسول الله ﷺ فدعا حجاما (فامره ان يحجمه) (٤) ، فاخرج (محاجم) (٥) من قرون، (فالزمها) (٦) إياه وشرطه بطرف (شفرة) (٧) ، فصب الدم وانا عنده، فدخل عليه رجل من بني فزارة فقال: ما هذا يا رسول الله؟ علام تمكن هذا من جلدك يقطعه؟ (قال) (٨) : فسمعت رسول الله ﷺ يقول:"هذا الحجم"، (قال) (٩) : وما ⦗٢٠١⦘ الحجم؟ قال:"خير ما (تداوى) (١٠) به الناس" (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (نعم).
(٢) في [أ، ح، ط]: (عمر).
(٣) في [ز]: (عن).
(٤) في [ز]: ساقطة.
(٥) في [أ، ح، هـ]: (محاجمًا).
(٦) في [أ، ح، ط، ز]: (فألزمهم).
(٧) الشفرة: السكين، وفي [ح]: (شقرة).
(٨) في [ز]: (فقال).
(٩) في [ز]: (وقال).
(١٠) في [ز]: (تداوو).
(١١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٠١٧٢)، والنسائي في الكبرى (٧٥٩٦)، والحاكم (٤/ ٢٠٨)، والطيالسي (٨٩٠)، والطبراني (٦٧٨٦)، والبزار (١٢١٦/ كشف).

حضرت سمرہ بن جندب سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک حجام کو بلوایا اور اس کو حکم دیا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پچھنے لگائے چناچہ اس نے سینگوں کی سینگیاں نکالیں اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چپکا دیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک بلیڈ کے کنارے سے چیرے لگانے لگا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خون بہہ پڑا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھا۔ اس دوران بنو فزارہ کا ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ کیا ہے؟۔ کس بات پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کو اپنی کھال پر قدرت دے رکھی ہے کہ یہ اس کو کاٹ رہا ہے۔ حضرت سمرہ کہتے ہیں پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا: ”یہ حجامت (پچھنے لگوانا) ہے۔ ‘ ‘ اس آدمی نے پوچھا، حجامت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: ”جن چیزوں سے لوگ علاج کرتے ہیں یہ ان میں سے بہترین چیز ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25232، ترقيم محمد عوامة 24150)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25232 in Urdu