مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر عن النبي ﷺ فيما نهى عنه من الظروف
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
ترقیم عوامۃ: 24273 ترقیم الشثری: -- 25358
٢٥٣٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد (بن هارون) (١) قال: اخبرنا عبد الخالق ابن سلمة قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: سمعت ابن عمر يقول عند هذا النبر، (فاشار) (٢) إلى منبر رسول الله ﷺ: قدم وفد عبد القيس على رسول الله ﷺ فسالوه عن الاشربة فنهاهم عن الدباء والنقير (٣) والحنتم، فقلت: يا ابا محمد (٤) المزفت؟ وظننا انه نسيه، فقال: لم اسمعه (يومئذ من ابن عمر) (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (بن هارون).
(٢) في [ز]: (واشار).
(٣) في [ز]: زيادة (والمزفت).
(٤) في [هـ]: زيادة (و).
(٥) في [ط]: (من ابن عمر يومئذ).
(٦) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٧)، وأحمد (٤٦٢٩).
حضرت سعید بن المسیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اس منبر…حضرت سعید نے منبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اشارہ کیا … پر کہتے سُنا کہ عبد القیس کا وفد جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشروبات کے بارے میں سوال کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دبائ، نقیر اور حنتم سے منع فرمایا۔ میں نے پوچھا۔ اے ابو محمد! مزفت (سے منع کیا تھا)؟ ہمارا خیال یہ ہے کہ آپ اس کو بھول گئے تھے۔ تو انہوں نے جواباً فرمایا۔ میں نے اس دن کی حدیث میں یہ بات حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نہیں سُنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25358، ترقيم محمد عوامة 24273)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25358 in Urdu