مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
9. (باب) في (الشرب) في الظروف
برتنوں میں پینے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24417 ترقیم الشثری: -- 25510
٢٥٥١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن الحارث التيمي عن يحيى بن غسان التيمي عن ابن (الرسيم) (١) -وكان رجلا من اهل هجر وكان فقيها- حدث عن ابيه انه انطلق إلى النبي ﷺ في وفد في صدقة يحملها إليه، قال: فنهاهم عن النبيذ في هذه الظروف، فرجعوا إلى ارضهم وهي ارض تهامة حارة، فاستوخموها فرجعوا إليه العام الثاني في صدقاتهم، فقالوا: يا رسول الله (إنك) (٢) نهيتنا عن هذه الاوعية فتركناها، (وشق) (٣) ذلك علينا فقال:"اذهبوا فاشربوا فيما شئتم من شاء اوكى سقاءه على إثم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (رستم)، وكذلك [ح]، وفي [جـ، هـ]: (رسيم).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [جـ]: (فشق).
(٤) مجهول؛ لجهالة ابن الرسيم، أخرجه أحمد وابنه (١٥٩٤٨)، والطبراني (٤٦٣٤)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٦٨٩)، وابن سعد (٦/ ٥٧).
حضرت ابن رسیم سے …یہ اہل ہجر میں سے ایک شخص تھے اور فقیہ تھے … اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہیں کہ وہ ایک وفد میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ وفد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقہ لے کر گیا تھا۔ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفد والوں کو ان برتنوں میں نبیذ پینے سے منع کیا۔ چناچہ وہ لوگ اپنے علاقہ میں واپس چلے گئے۔ وہ تہامہ کا علاقہ گرم تھا۔ پس ان لوگوں کو یہ زمین موافق ثابت ہوگئی۔ پھر وہ اگلے سال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اپنے صدقات لے کر حاضر ہوئے اور انہوں نے بتایا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ نے ہمیں ان برتنوں سے منع کیا تھا پس ہم نے وہ برتن چھوڑ دئیے لیکن ہمیں اس پر بہت مشقت ہوئی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم جاؤ اور جس میں چاہو پیو، جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25510]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25510، ترقيم محمد عوامة 24417)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25510 in Urdu