علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
9. ما قالوا في أكل الضب
گوہ کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
ترقیم عوامۃ: 24832 ترقیم الشثری: -- 25935
٢٥٩٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن ابي زياد عن يزيد بن الاسم عن ميمونة زوج النبي ﷺ قالت: اهدي لنا ضب (فصنعته) (١) فدخل (عليها) (٢) رجلان من قومها فاتحفتهما به، فدخل رسول الله ﷺ (٣) وهما (ياكلان) (٤) فوضع يده ثم رفعها (فقال:"ما هذا؟" قالت: ضب اهدي لي فصنعته فطرحه فذهبا) (٥) (ليطرحا) (٦) ما في ايديهما فقال ﷺ (٧) :"كلا فإنكما اهل نجد تاكلونها، وإنا اهل (المدينة) (٨) نعافها" (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يصعيه)، وفي [أ، ح]: (بضبعيه).
(٢) في [ط]: (عليه).
(٣) سقطت في: [ط].
(٤) في [ز، جـ]: (آكلان).
(٥) ما بين القوسين سقط في: [جـ، ز].
(٦) في [جـ، ز]: (فطرحا).
(٧) في [جـ، ز]: زيادة (رسول اللَّه ﷺ).
(٨) في مصادر التخريج (تهامة).
(٩) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، أخرجه أبو يعلى (٧٠٨٤)، وإسحاق (٢٠٣٤)، والطبراني ٢٤/ ٤٨، وانظر: المطالب العالية (٢٣٢٣)، وأخرجه مرسلًا: ابن جرير في مسند عمر من تهذيب الآثار (٢٥١).
جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت میمونہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہمیں ہدیہ میں ایک گوہ دی گئی۔ میں نے اس کو تیار کیا۔ پھر حضرت میمونہ کے پاس ان کی قوم کے دو افراد آئے تو حضرت میمونہ نے یہ گوہ ان کو تحفۃً پیش کردی۔ اس دوران جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اندر تشریف لائے جبکہ یہ دونوں حضرات (اس کو) کھا رہے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک رکھا پھر اس کو اٹھا لیا۔ اس پر ان دونوں کے ہاتھ میں جو لقمہ تھا اس کو انہوں نے نیچے رکھ دیا۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: ”تم کھاؤ۔ کیونکہ تم دونوں اہل نجد ہو۔ تم اس کو کھاتے ہو۔ لیکن ہم اہل مدینہ ہیں۔ ہمیں اس سے گھن آتی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 25935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25935، ترقيم محمد عوامة 24832)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25935 in Urdu