🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. في لبس (الحرير) وكراهية لبسه
ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25142 ترقیم الشثری: -- 26251
٢٦٢٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد ويزيد بن هارون عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن ابي حبيب عن مرثد بن عبد الله اليزني عن عقبة بن عامر الجهني قال: صلى بنا رسول الله ﷺ المغرب وعليه فروج يعني (قباء) (١) من حرير، فلما قضى صلاته نزعه نزعا عنيفا، فقلت: يا رسول الله! صليت وهو عليك، (قال) (٢) :"ان هذا لا ينبغي للمتقين" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (قما).
(٢) في [ز]: (قفا).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه أحمد (١٧٢٩٣)، والطبراني (١٧/ [٧٦٠])، وأخرجه بطريق آخر البخاري (٣٧٥)، ومسلم (٢٠٧٥).

حضرت عقبہ بن عامر جہنی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز مغرب پڑھائی درآنحالیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ریشم کی ایک قباء تھی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نماز سے فارغ ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو انتہائی ترش روئی کے ساتھ اتار دیا۔ اس پر میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ نے (ابھی) نماز پڑھائی تب تو یہ آپ پر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یقینا متقین کے لئے یہ مناسب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26251]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26251، ترقيم محمد عوامة 25142)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 26251 in Urdu