مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
24. في الرجل يدخل والقوم ركوع فيركع قبل أن يصل الصف
اگر کوئی آدمی جماعت کو رکوع کی حالت میں پائے اور صف کے ساتھ ملنے سے پہلے ہی رکوع کرلے تو اس کی رکعت کا کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 2637 ترقیم الشثری: -- 2645
٢٦٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: (نا) (١) ابو الاحوص عن منصور عن زيد بن وهب ⦗٦٣⦘ قال: خرجت مع عبد الله من داره إلى المسجد فلما توسطنا المسجد ركع الإمام، فكبر عبد الله ثم ركع وركعت معه، ثم مشينا راكعين حتى انتهينا إلى الصف حتى رفع القوم رؤوسهم، قال: فلما قضى الإمام الصلاة قمت (٢) وانا ارى لم ادرك فاخذ بيدي عبد الله فاجلسني وقال: إنك قد ادركت (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (ثنا).
(٢) في [هـ] زيادة: (أنا).
(٣) صحيح، أخرجه البيهقي ٢/ ٩٠.
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا ابو الاحوص، عن منصور، عن زيد بن وهب، قال:" خرجت مع عبد الله من داره إلى المسجد فلما توسطنا المسجد ركع الإمام فكبر عبد الله ثم ركع وركعت معه ثم مشينا راكعين حتى انتهينا إلى الصف حتى رفع القوم رءوسهم، قال: فلما قضى الإمام الصلاة قمت انا وانا ارى اني لم ادرك فاخذ بيدي عبد الله فاجلسني وقال: إنك قد ادركت"
حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے ساتھ ان کے گھر سے مسجد کی طرف گیا۔ جب ہم مسجد کے درمیان میں پہنچے تو امام نے رکوع کرلیا۔ حضرت عبد اللہ نے تکبیر کہی اور رکوع میں چلے گئے، میں بھی ان کے ساتھ رکوع میں چلا گیا۔ پھر ہم رکوع کی حالت میں چلتے ہوئے صف تک پہنچے تو اس وقت لوگ اپنے سر رکوع سے بلند کرچکے تھے۔ پھر جب امام نے نماز پوری کرلی تو میں یہ خیال کرتے ہوئے کھڑا ہوگیا کہ میری وہ رکعت چھوٹ گئی ہے۔ لیکن حضرت عبداللہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے بٹھا دیا۔ اور فرمایا کہ تمہیں وہ رکعت مل گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2645]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2645، ترقيم محمد عوامة 2637)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 2645 in Urdu