🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما ذكر في الحياء وما جاء فيه
ان روایات کا بیان جو حیا اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25856 ترقیم الشثری: -- 26988
٢٦٩٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: دخل عيينة على النبي ﷺ ولم يستاذن، فقالت عائشة: يا رسول الله من هذا؟ قال:"هذا احمق مطاع في قومه" قال: ثم اتي بشراب فاستتر ثم شرب فقالت: يا رسول الله ما هذا؟ قال:"هذا الحياء خلة فيهم اعطوها (منعتموها) (١) " (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ضيعتموها).
(٢) مرسل؛ قيس تابعي، أخرجه مسدد كما في المطالب العالية (٢٦٢٣)، وورد من حديث قيس عن جرير أخرجه الطبراني (٢٢٦٨)، وابن شيبة (٩١٢).

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عیینہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو اجازت نہیں دی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یہ کون شخص ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ بیوقوف ہے جس کی قوم میں اطاعت کی جاتی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو چھپا کر نوش فرمایا، تو وہ شخص کہنے لگا: یہ کیا طریقہ ہے؟ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ حیا ان کے درمیان ایک خصلت ہے جو ان لوگوں کو عطا کی گئی ہے۔ اور تمہیں اس سے محروم رکھا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26988]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26988، ترقيم محمد عوامة 25856)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 26988 in Urdu