مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. ما لا ينبغي من هجران الرجل أخاه
اس بات کا بیان کہ آدمی کے لئے مناسب نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے قطع تعلقی کرے
ترقیم عوامۃ: 25884 ترقیم الشثری: -- 27016
٢٧٠١٦ - حدثنا ابن عيينة عن داود بن (شابور) (١) عن مجاهد قال: مر النبي ﷺ ⦗١٤١⦘ بقوم (يجرون) (٢) حجرا فقال:" (ما هذه؟) (٣) " قالوا: (حجر الاشداء) (٤) قال:"الا اخبركم باشد من هذا [؟" (قال) (٥) :"الذي يكون بينه وبين اخيه] (٦) (الشيء) فيغلب شيطانه فياتيه فيكلمه" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (شابوره).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (يحجرون)، وانظر: تصحيفات المحدثين (١/ ٣٤٨)، وغريب الحديث لابن عبيد (١/ ١٥).
(٣) في [جـ، ز]: (ما هذا؟).
(٤) في [ح]: (حجز)، وفي [جـ، ز]: (حجرًا).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) سقط ما بين المعكوفين في: [ز].
(٧) مرسل؛ مجاهد تابعي.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چند لوگوں کے پاس سے گزرے جو ایک پتھر کھینچ رہے تھے۔ آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: بہت زیادہ بھاری پتھر ہے! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ سخت چیز کے بارے میں نہ بتلاؤں؟ وہ یہ ہے کہ دو بھائیوں کے درمیان قطع تعلقی ہو، پس وہ شیطان پر غالب آجاتا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے پاس آتا ہے اور اس سے بات شروع کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27016، ترقيم محمد عوامة 25884)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27016 in Urdu