مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
141. في تعمد الكذب على النبي ﷺ وما جاء فيه
جان بوجھ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف جھوٹی بات منسوب کرنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات ذکر کی گئیں
ترقیم عوامۃ: 26766 ترقیم الشثری: -- 27925
٢٧٩٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن جامع بن شداد عن عامر بن عبد الله بن الزبير (عن ابيه) (١) قال: قلت للزبير: يا (ابة) (٢) ! (مالي) (٣) لا اسمعك تحدث عن رسول الله ﷺ كما اسمع ابن مسعود وفلانا وفلانا؟ فقال: (اما) (٤) إني لم افارقه منذ اسلمت ولكني سمعت منه كلمة (٥) :"من كذب علي (متعمدا) (٦) فليتبوا مقعده من النار" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [هـ]: (أبتي).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) زيادة من: [جـ، م].
(٥) في: [هـ]: زيادة (يقول).
(٦) سقط من: [أ، ح، م].
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٠٧)، وأحمد (١٤١٣).
حضرت عبد اللہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت زبیر سے پوچھا: اے ابا جان! میں نے کبھی آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا جیسا کہ میں حضرت ابن مسعود اور فلاں، فلاں کو بیان کرتے ہوئے سنتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: میں جب سے اسلام لایا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جدا نہیں ہوا لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بات سنی کہ جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کی نسبت کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27925، ترقيم محمد عوامة 26766)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27925 in Urdu