🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
181. الرجل يجد مع امرأته رجلا (فيقتلها)
اس آدمی کا بیان جس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو پایا پس اس نے اسے قتل کردیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28458 ترقیم الشثری: -- 29709
٢٩٧٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب ان رجلا من اهل الشام يقال: له ابن خيبري -وجد مع امراته رجلا (فقتلها) (١) -او قتلهما- فرفع إلى معاوية فاشكل عليه القضاء في ذلك، فكتب إلى ابي موسى: ان سل عليا (في) (٢) ذلك، فسال ابو موسى عليا فقال: إن هذا لشيء ما هو بارضنا، عزمت عليك لتخبرني، فاخبره فقال علي: انا، ابو حسن، إن لم يجئ باربعة شهداء فليدفعوه برمته (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فقتله).
(٢) في [م]: (عن).
(٣) صحيح.

حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا: شام کے باشندوں میں سے ایک شخص جس کا نام ابن خیبری تھا اس نے اپنی بیوی کے پاس ایک آدمی کو پایا تو اس نے بیوی کو یا ان دونوں کو قتل کردیا یہ معاملہ حضرت معاویہ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ پر اس بارے میں فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا۔ آپ نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا کہ وہ اس کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھیں۔ پھر حضرت ابو موسیٰ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: بیشک یہ معاملہ ہماری زمین میں پیش نہیں آیا میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم ضرور مجھے اس بارے میں بتلاؤ۔ تو حضرت ابو موسیٰ نے آپ کو اس بارے میں بتلادیا۔ پس حضر ت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ چار گواہ نہ لائے تو تم اس کو مکمل طور پر حوالہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29709]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29709، ترقيم محمد عوامة 28458)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29709 in Urdu