🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
181. الرجل يجد مع امرأته رجلا (فيقتلها)
اس آدمی کا بیان جس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو پایا پس اس نے اسے قتل کردیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28460 ترقیم الشثری: -- 29711
٢٩٧١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي عاصم عن الشعبي قال: كان رجلان اخوان من الانصار يقال لاحدهما: اشعث، فغزا في جيش من جيوش المسلمين، قال: فقالت امراة اخيه لاخيه: هل لك في امراة اخيك معها رجل يحدثها؟ فصعد فاشرف عليه وهو معها على فراشها، وهي تنتف له دجاجة: وهو يقول: ⦗٢٧٠⦘ واشعث غرة الإسلام منى … خلوت بعرسه ليل التمام ابيت على حشاياها ويمسي … على دهماء لاحقة الحزام كان مواضع الربلات منها … (فئام) (١) قد جمعن إلى (فئامي) (٢)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (تمام).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (تمامي).

حضرت ابو عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: دو انصاری آدمی آپس میں بھائی تھے ان میں سے ایک کا نام اشعث تھا وہ مسلمانوں کے لشکروں میں سے کسی لشکر میں جہاد کرنے گیا۔ تو اس کے بھائی کی بیوی اس کے بھائی کو کہنے لگی: تمہارے بھائی کی بیوی کے ساتھ کوئی آدمی ہے کیا تم اس کا کچھ کرسکتے ہو؟ پس پیچھے رہنے والا آدمی چھت پر چڑھا اور اس نے اپنے بھائی کے گھر میں جھانکا تو اس نے ایک آدمی کو اپنے بھائی کی بیوی کے ساتھ بسترپر دیکھا اور وہ عورت اس کے لیے مرغی کی کھال اتار رہی تھی اور وہ شخص یہ شعر پڑھ رہا تھا۔ ترجمہ:”اشعث کو اسلام نے میرے بارے میں دھوکہ دیا۔ میں نے اس کی دلہن کے ساتھ رات گزاری۔ میں اس کی بیوی کے ساتھ لپٹ کر رات گزار رہا تھا جبکہ وہ موت کی مصیبت میں شام کر رہا تھا۔ اس کی بیوی کے جسم کا گوشت ایسے ہے جیسے پالکی کے گدے ایک دوسرے کے اوپر ڈالے گئے ہوں۔“ یہ سن کر وہ بھائی اس پر کود پڑا اور اس نے تلوار سے وار کر کے قتل کردیا پھر اس کو پھینک دیا اس مقتول نے مدینہ میں صبح کی تو حضرت عمر نے فرمایا: میں اللہ کی قسم دیتا ہوں اس آدمی کو جس کے پاس اس کے بارے میں کچھ علم ہو مگر یہ کہ وہ کھڑا ہوجائے وہ شخص کھڑا اور اس نے واقعہ کی آپ کو خبر دی اس پر آپ نے فرمایا: یہ شخص برباد اور ہلاک ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29711]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29711، ترقيم محمد عوامة 28460)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29711 in Urdu