🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29656 ترقیم الشثری: -- 30997
٣٠٩٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن سلمة بن كهيل قال: كنا جلوسا عند شريح إذ اتاه قوم يختصمون إليه في (عمرى) (١) جعلت لرجل حياته، فقال له: هي (له) (٢) حياته وموته، (فاقبل) (٣) (عليه الذي) (٤) (قضى) (٥) عليه يناشده فقال شريح: لقد (لامني) (٦) هذا في امر قضى به النبي ﷺ (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمر بن).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (وأقبل).
(٤) في [ط]: (على الذين).
(٥) سقط من: [جـ، ك].
(٦) في [ط]: (لاحني).
(٧) مرسل؛ شريح تابعي.

حضرت سلمہ بن کھیل فرماتے ہیں کہ ہم لوگ قاضی شریح کی مجلس میں تھے کہ چند لوگ ان کے پاس ایک ایسے گھر کا جھگڑا لے کر آئے جو کسی آدمی کو پوری زندگی کے لئے دے دیا گیا ہو۔ تو قاضی شریح نے ان کو کہا کہ یہ اس آدمی کو زندگی میں ملے گا اور موت کے بعد اس کے ورثاء کو ملے گا۔ تو جس کے خلاف فیصلہ دیا وہ آپ کی طرف متوجہ ہوا اور قسمیں دینا شروع کردیں۔ قاضی شریح نے فرمایا: یہ شخص مجھے ایک ایسے معاملہ میں ملامت کر رہا ہے جس کا فیصلہ خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 30997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30997، ترقيم محمد عوامة 29656)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30997 in Urdu