علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب
مختلف مواقع کی منقول دعائوں کا بیان
ترقیم عوامۃ: 29749 ترقیم الشثری: -- 31097
٣١٠٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن علقمة بن (مرثد) (١) ⦗١٠١⦘ عن المغيرة بن عبد الله عن العرور عن عبد الله قال: قالت ام حبيبة زوج النبي ﷺ: اللهم (امتعني) (٢) (بزوجي) (٣) النبي ﷺ (٤) وبابي ابي سفيان وباخي معاوية، (قال) (٥) : فقال (النبي ﷺ) (٦) :"إنك سالت الله لآجال مضروبة، وايام معدودة، وارزاق مقسومة، ولن يعجل شيئا قبل حله او يؤخر شيئا عن حله، ولو كنت سالت الله ان يعيذك من عذاب القبر (او) (٧) عذاب النار كان خيرا وافضل" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (يزيد).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (متعني).
(٣) في [ط]: (بزوج).
(٤) سقط من: [ك].
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) سقط من: [ط، هـ].
(٧) في [أ، ط، هـ]: (و).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٦٣) من طريق المؤلف، وأحمد (٣٧٠٠).
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجۂ مطھرہ ام حبیبہ ایک دن دعا فرما رہی تھیں: اے اللہ! آپ مجھے میرے شوہر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میرے والد ابو سفیان اور میرے بھائی معاویہ کے ذریعہ دیر تک فائدہ پہنچاتے رہیے۔ عبداللہ فرماتے ہیں: تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو نے اللہ سے سوال کیا ہے ان لوگوں کے حق میں جن کی اموات کا وقت مقرر ہوچکا، اور جن کے دن گنے جا چکے ہیں، اور جن کے رزقوں کو تقسیم کردیا گیا ہے، اور وہ ہرگز بھی کسی چیز کو وقت مقررہ سے مقدم نہیں کرتے اور نہ ہی کسی چیز کو اس کے وقت مقررہ سے مؤخر کرتے ہیں، اور اگر تو اللہ سے اس طرح سوال کرتی: مجھے جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما، اور قبر کے عذاب سے محفوظ فرما! تو یہ تیرے لیے بہتر اور افضل ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31097، ترقيم محمد عوامة 29749)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31097 in Urdu