مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. الرجل يخاف السلطان ما يدعو؟
جو شخص بادشاہ سے ڈرتا ہو وہ کیا دعا کرے؟
ترقیم عوامۃ: 29790 ترقیم الشثری: -- 31140
٣١١٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن علقمة بن مرثد قال: كان الرجل إذا كان من خاصة الشعبي اخبره بهذا الدعاء: اللهم إله جبريل وميكائيل وإسرافيل، وإله إبراهيم وإسماعيل وإسحاق: عافني ولا تسلطن احدا من خلقك علي بشيء لا طاقة لي به.
حضرت علقمہ بن مرثد فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی امام شعبی کا خاص آدمی بن جاتا تو وہ اس کو یہ دعا بتلاتے تھے: اے اللہ! جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے معبود اور ابراہیم، اسماعیل اور اسحاق کے معبود! مجھے عافیت دے، اور اپنی مخلوق میں سے کسی کو بھی مجھ پر مسلط نہ فرما جس کے مقابلہ کی میں طاقت نہ رکھتا ہوں۔ حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو امیر کے پاس لایا گیا پس اس نے یہ کلمات کہے، تو امیر نے اس کو آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31140، ترقيم محمد عوامة 29790)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31140 in Urdu