🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. (من) كان يقول: يا مقلب القلوب؟
اس شخص کا بیان جو یوں دعا کرتا ہو: اے دلوں کو پھیرنے والے!
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29809 ترقیم الشثری: -- 31160
٣١١٦٠ - حدثنا يزيد اخبرنا همام بن يحيى عن علي بن زيد عن ام محمد عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ يقول:"يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك"، قلت: يا رسول الله، إنك تدعو بهذا الدعاء، قال:"يا عائشة، اوما علمت ان القلوب -او قال: قلب (ابن) (١) آدم بين اصبعي الله- إذا شاء ان يقلبه إلى هدى قلبه، وإذا شاء ان يقلبه إلى (ضلالة) (٢) قلبه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بني).
(٢) في [جـ]: (ضلال).
(٣) مجهول؛ لجهالة أم محمد، أخرجه أحمد (٢٦١٣٣)، وابن أبي عاصم في السنة (٢٢٤)، وأبو يعلى (٤٦٦٩)، والطبراني في الدعاء (١٢٥٩)، والآجري في الشريعة ص ٣١٧، وإسحاق (١٣٦٩)، والنسائي في الكبرى (٧٧٣٧).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرماتے تھے: اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدمی عطا فرما، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ یہ دعا فرما رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ رضی اللہ عنہا! کیا تو نہیں جانتی کہ لوگوں کے دل، یا یوں فرمایا: آدم کے بیٹے کا دل اللہ تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان ہوتا ہے، اللہ جب چاہتے ہیں اس کے دل کو ہدایت کی طرف پھیر دیتے ہیں، اور جب چاہتے ہیں اس کے دل کو گمراہی کی طرف پھیر دیتے ہیں؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31160، ترقيم محمد عوامة 29809)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31160 in Urdu