مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
32. ما حفظ مما علمه النبي ﷺ فاطمة أن تقوله؟
حفاظت کے لیے دعا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا فاطمہ کو تعلیم فرمائی
ترقیم عوامۃ: 29955 ترقیم الشثری: -- 31314
٣١٣١٤ - حدثنا محمد بن (ابي) (١) عبيدة قال: (حدثني ابي قال) (٢) : حدثنا الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة (قال: اتت) (٣) فاطمة النبي ﷺ (تساله) (٤) خادما فقال لها:"ما عندي ما اعطيك"، فرجعت فاتاها بعد ذلك فقال:"الذي سالت احب إليك ام ما هو خير منه"، فقال لها علي: قوفي: لا، بل ما هو خير منه، فقالت: (فقال) (٥) :"قولي اللهم رب السماوات السبع، ورب العرش العظيم، ربنا ورب كل شيء، منزل التوراة والإنجيل والقرآن العظيم، انت الاول (فليس) (٦) قبلك شيء، وانت الآخر فليس بعدك شيء، وانت الظاهر فليس ⦗١٨٠⦘ فوقك شيء، وانت الباطن فليس دونك شيء، اقض عنا الدين واغننا من الفقر" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [ك]: (تسله).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) سقط من: [ك].
(٧) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧١٣)، وابن ماجه (٣٨٣١)، والترمذي (٣٤٨١)، والنسائي في الكبرى (٧٦٦٩)، وبنحوه أخرجه أحمد (٩٢٣٦).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ خادم مانگنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہیں دینے کو میرے پاس اس وقت کچھ بھی نہیں ہے۔ پس وہ واپس لوٹ گئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بعد خود ان کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا: جو چز تیرے نزدیک پسندیدہ تھی جس کا تو نے سوال کیا وہ عطا کروں یا اس سے بھی بہتر چیز؟ یہ بات سن کر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ سے کہا: تم کہو: نہیں، بلکہ اس سے بھی بہتر چیز عطا کریں۔ حضرت فاطمہ نے ایسے ہی کہا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ دعا پڑھ لیا کرو: اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے پروردگار اور عرش عظیم کے پروردگار، ہمارے پروردگار اور ہر چیز کے پروردگار، تورات، انجیل اور قرآن عظیم کے اتارنے والے، تو ہی سب سے پہلا ہے تیرے سے پہلے کوئی چیز نہیں تھی، تو ہی سب سے پچھلا ہے، تیرے بعد بھی کوئی چیز نہیں ہوگی، اور تو ظاہر و آشکارا ہے، تیرے اوپر بھی کوئی چیز نہیں ہے، اور تو ہی پوشیدہ ہے، تیرے نیچے بھی کوئی چیز نہیں ہے، تو مجھ سے قرض کو دور فرما دے، اور مجھے فقر سے بےنیاز کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31314، ترقيم محمد عوامة 29955)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31314 in Urdu