مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
51. كتاب ذكر الله ﷿
اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30076 ترقیم الشثری: -- 31436
٣١٤٣٦ - حدثنا يحيى بن آدم عن مفضل عن منصور عن مجاهد عن ابي بكر بن عبد الرحمن (بن الحارث) (١) بن هشام عن كعب قال: قال موسى: يا رب دلني على عمل إذا عملته كان شكرا لك فيما (اصطنعت) (٢) إلى قال: يا موسى (قل) (٣) : (لا إله إلا الله او قال) (٤) : لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو ⦗٢٢٦⦘ على كل شيء قدير، قال: فكان موسى اراد من العمل ما هو (انهك) (٥) لجسمه مما امر به، قال: فقال له: يا موسى، لو ان السماوات السبع والارضين السبع وضعت في كفة ووضعت لا إله إلا الله في كفة لرجحت بهن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (اصطفيت).
(٣) في [ط]: (قال).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [أ، هـ]: (أنهد).
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ نے عرض کیا: اے میرے رب! میری راہنمائی فرما دیں کسی ایسے عمل کی جانب جب میں اس عمل کو کروں تو یہ میری طرف سے آپ کا شکر ہوجائے ان تمام کاموں کے بدلے جو آپ نے میرے ساتھ بھلائی کے کیے ہیں۔ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: اے موسیٰ! تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو! اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں یا یوں ارشاد فرمایا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس ہی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ حضرت کعب فرماتے ہیں۔ گویا حضرت موسیٰ کوئی ایسا عمل چاہ رہے تھے کہ جس چیز کا حکم دیا جائے وہ ان کے جسم کو بہت زیادہ تھکا دے۔ حضرت کعب فرماتے ہیں کہ پس اللہ نے ان سے ارشاد فرمایا: اے موسیٰ! اگر ساتوں آسمانوں کو اور ساتوں زمینوں کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور کلمہ طیبہ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں) اس کے دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو کلمہ والا پلڑا جھک جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31436]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31436، ترقيم محمد عوامة 30076)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31436 in Urdu