🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. كتاب ذكر الله ﷿
اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30083 ترقیم الشثری: -- 31443
٣١٤٤٣ - حدثنا مرحوم بن عبد العزيز عن ابي نعامة السعدي عن ابي عثمان النهدي عن ابي سعيد الخدري قال: خرج معاوية على حلقة في المسجد فقال: ما اجلسكم (قالوا) (١) : جلسنا نذكر الله (ونحمده على ما هدانا للإسلام ومن علينا به) (٢) ، قال: آلله ما اجلسكم إلا ذاك؟ قالوا: والله ما اجلسنا إلا ذاك، فقال: (اما) (٣) إني لم استحلفكم تهمة لكم، وما (من) (٤) احد بمنزلة من رسول الله ﷺ اقل عنه حديثا مني، وإن رسول الله ﷺ خرج على حلقة من اصحابه فقال: إما اجلسكم؟" فقالوا: جلسنا نذكر الله ونحمده على ما هدانا للإسلام ومن علينا به، قال:"آلله ما اجلسكم إلا ذاك؟" (قالوا: والله ما اجلسنا إلا ذاك) (٥) ، فقال:"اما ⦗٢٢٨⦘ إني لم استحلفكم تهمة لكم ولكني اتاني جبريل فاخبرني ان الله يباهي (بكم) (٦) الملائكة" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (فقالوا).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [ك]: (ما).
(٤) سقط من: [ك].
(٥) سقط من: [جـ، ك].
(٦) في [ط]: (بكلم).
(٧) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٠١)، وأحمد (١٦٨٣٥).

حضرت ابو سعید الخدری ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ مسجد میں لگے ایک حلقہ میں تشریف لائے، پھر فرمانے لگے: کس چیز نے تمہیں یہاں بٹھا رکھا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: ہم اللہ کا ذکر کر رہے ہیں اور اللہ کی تعریف بیان کر رہے ہیں کہ اس نے ہمیں اسلام کے ذریعہ ہدایت بخشی۔ اور اسلام کے ذریعہ ہم پر احسان فرمایا۔ حضرت معاویہ فرمانے لگے: اللہ کی قسم! کیا واقعی تم لوگ اس مقصد کے لیے بیٹھے ہو؟ لوگوں نے کہا! اللہ کی قسم! ہم صرف اسی وجہ سے بیٹھے ہیں تو حضرت معاویہ نے ارشاد فرمایا: بہرحال میں نے کسی تہمت کی وجہ سے تمہیں قسم نہیں دی، اور کوئی ایک بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے معاملہ میں مجھ سے کم درجہ کا نہیں۔ اور یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کے ایک حلقہ میں تشریف لائے پھر فرمانے لگے: کس چیز نے تمہیں یہاں بٹھا رکھا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: ہم بیٹھ کر اللہ کا ذکر کر رہے ہیں اور ہم اس کی حمد بیان کر رہے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اسلام کی ہدایت عطا فرمائی۔ اور اس کے ذریعہ ہم پر احسان فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! کیا تم لوگ واقعی اس لیے بیٹھے ہو؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کی قسم! ہم لوگ صرف اسی وجہ سے بیٹھے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا میں نے کسی تہمت کی وجہ سے تم سے قسم نہیں اٹھوائی۔ لیکن میرے پاس جبرائیل تشریف لائے تھے پس انہوں نے مجھے بتلایا ہے کہ اللہ رب العزت تمہاری وجہ سے ملائکہ کے سامنے فخر فرما رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31443، ترقيم محمد عوامة 30083)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31443 in Urdu