مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
81. ما يدعو به الرجل إذا طلعت الشمس
جب سورج طلوع ہو تو آدمی ان کلمات کے ساتھ دعا مانگے
ترقیم عوامۃ: 30221 ترقیم الشثری: -- 31584
٣١٥٨٤ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن ابيه ان الحسن بن علي بن ابي طالب كان يقول إذا طلعت الشمس: سمع سامع بحمد الله الاعظمي لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، سمع سامع بحمد الله الاكبري لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، سمع سامع بحمد الله الامجدي (لا شريك له) (١) ، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير -يتبع هذا النحو (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) صحيح.
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب سورج طلوع ہوتا تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب یوں دعا فرماتے تھے: سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت عظمت والا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت بڑا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، سننے والے نے اس اللہ کی تعریف سنی جو بہت بزرگی والا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اسی طریقہ سے دوبارہ کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31584، ترقيم محمد عوامة 30221)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31584 in Urdu