مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
151. ما قالوا: في ليلة النصف من شعبان وما يغفر فيها من الذنوب
جن لوگوں نے شعبان کی پندرہویں رات کے بارے میں کہا کہ اس میں تمام گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے
ترقیم عوامۃ: 30478 ترقیم الشثری: -- 31848
٣١٨٤٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن يحيى بن ابي كثير عن عروة عن عائشة قالت: كنت إلى جنب النبي ﷺ ففقدته (فابتغيته) (١) فإذا هو بالبقيع رافعا يديه يدعو فقال:"يا ابنة ابي بكر (اخشيت) (٢) ان (الله يحيف) (٣) عليك ورسوله، إن الله ينزل في هذه الليلة (ليلة) (٤) النصف من شعبان فيغفر فيها من الذنوب اكثر من عدد شعر معز كلب" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فاتبعته).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (أحسبت).
(٣) في [جـ، ك]: (يحيف اللَّه).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٢٦٠١٨)، والترمذي (٧٣٩)، وابن ماجه (١٣٨٩)، وعبد ابن حميد (١٥٠٩)، والدارقطني في النزول (٨٩)، واللالكائي (٧٦٤)، والبغوي (٩٩٢)، والبيهقي في شعب الإيمان (٣٨٢٦)، وإسحاق (٨٥٠).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں تھی پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گم پایا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلاش کرنے لگی اچانک میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھوں کو اٹھائے ہوئے دعا فرما رہے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے: اے ابوبکر کی بیٹی! کیا تجھے خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تجھ پر ظلم کریں گے؟ بیشک اللہ شعبان کی اس پندرہویں رات میں آسمان دنیا پر اترتے ہیں اور اس میں گناہوں کو معاف فرماتے ہیں قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31848، ترقيم محمد عوامة 30478)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31848 in Urdu