مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
158. ما كان النبي ﷺ يعظمه من الدعاء
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دعا کو شاندار طریقہ سے کرتے تھے
ترقیم عوامۃ: 30486 ترقیم الشثری: -- 31856
٣١٨٥٦ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن عبد الرحمن بن سابط قال: كان رسول الله ﷺ يدعو بهؤلاء الكلمات ويعظمهن:"اللهم (١) فارج (الهم) (٢) وكاشف الكرب، ومجيب المضطرين، ورحمن الدنيا والآخرة ورحيمهما: ارحمني اليوم رحمة (واسعة) (٣) تغنيني بها عن رحمة من سواك" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: زيادة (يا).
(٢) في [جـ، ك]: (الفم).
(٣) سقط من: [جـ، ك].
(٤) مرسل؛ عبد الرحمن بن سابط تابعي.
حضرت عبد الرحمن ابن سابط فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ دعا کرتے تھے اور بڑے شاندار طریقہ سے کرتے: اے غم کو دور کرنے والے، اور مصیبت کو اٹھانے والے، اور مجبوروں کی دعاؤں کا جواب دینے والے، دنیا اور آخرت کے رحمن اور ان دونوں کے رحیم، آج کے دن مجھ پر ایسی رحمت فرما جو مجھے تیرے علاوہ کی رحمت سے بےنیاز کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31856، ترقيم محمد عوامة 30486)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31856 in Urdu