مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
37. ممن يؤخذ القرآن
ان لوگوں کا بیان جن سے قرآن لیا گیا ہے
ترقیم عوامۃ: 30761 ترقیم الشثری: -- 32136
٣٢١٣٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن عمار ابن ابي عمار قال: سمع ابا (حبة) (١) (البدري) (٢) قال: لما نزلت: ﴿لم يكن الذين كفروا من اهل الكتاب﴾ [البينة: ١] ، إلى آخرها قال: جبريل يا رسول الله إن ربك (يامرك) (٣) ان تقرئها ابيا فقال النبي ﷺ لابي:"إن جبريل امرني ان اقرئك هذه السورة"، قال ابي: (اذكرني) (٤) يا رسول الله، قال:"نعم" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حية).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (البردي).
(٣) في [ط]: (يأمرها).
(٤) في [ك]: (أذكرته)، وفي [جـ]: (أذكرني)، وفي [أ، ب]: (ذكرني).
(٥) ضعيف؛ لضعف علي بن جدعان، أخرجه أحمد (١٦٠٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٦٥)، والطبراني ٢٢/ (٨٢٣)، وابن الأثير ٦/ ٦٦، والدولابي ١/ ٢٤.
حضرت عمار بن ابی عمار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حبہ بدری کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے: جب آیت: ہرگز نہ تھے وہ لوگ جو کافر ہیں اہل کتا ب میں، آخر تک نازل ہوئی۔ تو جبرائیل نے فرمایا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رب آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ یہ سورت ابی ّ کو پڑھا دیں۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابی ّ سے فرمایا: جبرائیل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں یہ سورت پڑھا دوں، حضرت ابی ّ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا انہوں نے میرا نام ذکر کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32136، ترقيم محمد عوامة 30761)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32136 in Urdu