مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. باب
ترقیم عوامۃ: 31064 ترقیم الشثری: -- 32445
٣٢٤٤٥ - حدثنا ابن نمير قال حدثنا مالك بن مغول عن زبيد قال: قال رسول الله ﷺ:"كيف اصبحت يا حارث بن مالك؟" قال: اصبحت مؤمنا حقا، قال:"إن لكل قول حقيقة (١) "، قال: اصبحت عزفت نفسي عن الدنيا (واسهرت) (٢) ليلي واظمات نهاري، (وكاني) (٣) انظر إلى عرش ربي قد ابرز للحساب، (وكاني) (٤) انظر إلى اهل الجنة يتزاورون في الجنة، (وكاني) (٥) اسمع عواء اهل النار، قال: فقال له:"عبد نور الإيمان في قلبه، (إن) (٦) عرفت فالزم" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (فما حقيقة ذلك).
(٢) في [و]: (فأسهرت).
(٣) في [و]: (ولكأنما).
(٤) في [و]: (ولكأني).
(٥) في [و]: (ولكأني).
(٦) في [جـ]: (إذ).
(٧) مرسل؛ زبيد تابعي، وورد من حديث حارث بن مالك أخرجه مسدد كما في المطالب العالية (٢٨٧٣)، وعبد بن حميد (٤٤٥)، والطبراني (٣٣٦٧)، والبيهقي في الشعب (١٠٥٩١) والزهد (٩٧٣)، وابن عساكر ٥٤/ ١٧٩، كما ورد من حديث أنس، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢٤٢، والعقيلي ٤/ ٤٥٥، والبزار (٣٢/ كشف)، والبيهقي في الشعب (١٠٥٩٠).
حضرت زبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے حارث بن مالک رضی اللہ عنہ تم نے کس حال میں صبح کی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے سچا مومن ہونے کی حالت میں صبح کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا ہر بات کی ایک حقیقت ہوتی ہے، تمہارے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا! میں نے اس حال میں صبح کی کہ میرے نفس نے دنیا سے کنارہ کشی اختیار کی، پس میں نے راتوں میں خود کو جگایا۔ اور دن میں خود کو پیاسا رکھا۔ گویا کہ میں اپنے رب کے عرش کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ حساب لینے کے لیے ظاہر ہوگیا۔ اور گویا کہ میں اہل جنت کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ جنت میں ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں اور گویا کہ میں اہل جہنم کی چیخ و پکار کی آواز سن رہا ہوں، راوی کہتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: یہ ایسا بندہ ہے کہ ایمان نے اس کے دل میں نور کو بھر دیا ہے۔ اگر تو نے اس کو پہچان لیا تو پھر اس کو لازم پکڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32445، ترقيم محمد عوامة 31064)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32445 in Urdu