🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما قالوا: في تعبير الرؤيا
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31092 ترقیم الشثری: -- 32473
٣٢٤٧٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن ابي صالح عن عطاء بن يسار عن رجل كان يفتي بمصر قال: سالت ابا الدرداء عن هذه الآية: ﴿لهم البشرى في الحياة الدنيا﴾ [يونس: ٦٤] ، قال: ما سالني عنها احد منذ سالت رسول الله ﷺ عنها، فقال لي رسول الله ﷺ:"ما سالني احد قبلك هي الرؤيا الصالحة يراها المسلم او ترى له وفي الآخرة الجنة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الرجل الراوي عن أبي الدرداء، أخرجه أحمد (٢٧٥١٠)، والترمذي (٣١٠٦)، والحاكم ٤/ ٣٩١، وابن جرير في التفسير (١٧٧٣٤)، والطحاوي في شرح المشكل (٢١٨٠)، والبيهقي في الشعب (٤٧٥١)، والطيالسي (٩٧٦)، والسهمي في تاريخ جرجان ص ٣٨٨، والحميدي (٣٩١)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ٢٤٦، وابن عبد البر في التمهيد ٥/ ٥٨.
حضرت عطاء بن یسار رحمہ اللہ ایک محدث سے روایت کرتے ہیں جو مصر میں فتویٰ کی خدمت سر انجام دیتے تھے، وہ محدث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے اس آیت کی تفسیر پوچھی: { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } فرمانے لگے کہ میں نے جب سے اس آیت کی تفسیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھی ہے اس وقت سے لے کر اب تک کسی نے مجھ سے اس کی تفسیر نہیں پوچھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مجھ سے اس وقت فرمایا تھا تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس آیت کی تفسیر نہیں پوچھی، اس سے مراد وہ نیک خواب ہے جو مسلمان دیکھتا ہے یا اس کو دکھایا جاتا ہے، اور آخرت میں جس چیز کی خوشخبری ملے گی وہ جنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32473]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32473، ترقيم محمد عوامة 31092)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32473 in Urdu