مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31192 ترقیم الشثری: -- 32576
٣٢٥٧٦ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن قيس قال: سمعت معاوية في مرضه الذي مات فيه حسر عن ذراعيه كانهما عسيبا نخل، وهو يقول: والله لوددت اني (اغبر فيكم) (١) فوق ثلاث، فقالوا: إلى رحمة الله ومغفرته، فقال: ما شاء الله ان يفعل ولو كره امرا غيره (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (اعترفتكم)، وفي [ب]: (أعبر فيكم).
(٢) صحيح؛ وأخرجه النسائي (٧٧٦٩).
حضرت قیس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو مرض الموت میں سنا اور اس وقت انہوں نے اپنے بازو چڑھا رکھے تھے اور وہ ایسے لگ رہے تھے جیسے کھجور کی شاخیں ہوتی ہیں اور فرما رہے تھے کہ میں تمہارے درمیان تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہوں گا، لوگوں نے کہا کہ آپ اللہ کی رحمت اور مغفرت کی طرف جائیں گے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں، اور اگر کسی بات کو ناپسند کرتے ہیں تو اس کو تبدیل فرما دیتے ہیں، ابن بشر نے اس بات کا اضافہ کیا ہے کہ ”دنیا وہی تو ہے جس کو ہم نے پہچانا اور جس کا ہم نے تجربہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32576]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32576، ترقيم محمد عوامة 31192)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32576 in Urdu