🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31198 ترقیم الشثری: -- 32583
٣٢٥٨٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن حبيب عن (هزيل) (١) بن شرحبيل قال: خطبهم معاوية فقال: ايها الناس إنكم (جئتم فبايعتموني) (٢) طائعين، ولو بايعتم عبدا حبشيا مجدعا لجئت حتى ابايعه معكم، قال: فلما نزل ⦗١٠٨⦘ عن المنبر قال له عمرو بن العاص: تدري اي شيء جئت به اليوم؟ زعمت ان الناس (بايعوك) (٣) طائعين، ولو بايعوا عبدا حبشيا مجدعا لجئت حتى تبايعه معهم، قال: (فقام) (٤) (فعاد) (٥) إلى المنبر (٦) فقال: ايها الناس وهل كان احد احق بهذا الامر مني (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هذيل).
(٢) في [جـ]: (جئتم فيما بايعتموني)، وفي [أ، ب، ط]: (فيما بايعتموني)، وفي [هـ]: (قيما بايعتموني).
(٣) في [ط]: (بايعوا).
(٤) في [ك، م]: (فقدم).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (معاوية).
(٦) في [جـ، م]: زيادة (قال).
(٧) صحيح.

حضرت ھزیل بن شرحبیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اور فرمایا اے لوگو! تم لوگ آئے اور تم نے میرے ہاتھ پر خوش دلی کے ساتھ بیعت کرلی، اور اگر تم کسی کان ناک کٹے ہوئے حبشی غلام کے ہاتھ پر بھی بیعت کرلیتے تو میں بھی تمہارے ساتھ اس کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے لئے جاتا، راوی فرماتے ہیں کہ جب آپ منبر سے اترے تو ان سے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم جانتے ہو کہ تم نے آج کیا کام کیا ہے؟ تم یہ گمان کرتے ہو کہ لوگوں نے تمہارے ہاتھ پر خوش دلی کے ساتھ بیعت کی ہے، اور اگر وہ کسی کان ناک کٹے ہوئے حبشی غلام کے ہاتھ بیعت کرلیتے تو تم بھی ان کے ساتھ بیعت کرنے کے لئے جاتے، راوی فرماتے ہیں کہ یہ سن کر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھے اور فرمایا کہ اے لوگو! کیا اس کام کا مجھ سے زیادہ حق دار بھی کوئی اور شخص ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32583، ترقيم محمد عوامة 31198)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32583 in Urdu