مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31217 ترقیم الشثری: -- 32602
٣٢٦٠٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل عن قيس قال: شهدت عبد الله ابن مسعود جاء (يتقاضى) (١) سعدا دراهم اسلفها إياه من بيت المال، فقال: رد هذا المال، فقال سعد: اظنك لاقيا شرا، قال: رد هذا المال، قال: فقال سعد: هل انت (٢) ابن مسعود (إلا) (٣) عبد من هذيل، قال: فقال عبد الله: هل انت إلا ابن (حمينة) (٤) ، قال: فقال ابن اخي سعد: (اجل) (٥) ، إنكما (لصاحبا) (٦) رسول الله ﷺ، ينظر الناس إليكما، فرفع سعد يديه يقول: اللهم رب السماوات والارض، فقال ابن مسعود: ويحك، قل قولا (و) (٧) لا تلعن، قال: (فقال) (٨) سعد: (ام) (٩) والله ان لولا مخافة الله لدعوت عليك دعوة لا تخطئك، قال: فانصرف عبد الله كما هو (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (نتقاضى).
(٢) في [هـ]: زيادة (إلا).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [هـ]: (حمنة)، وهي أم سعد.
(٥) في [ط، هـ]: (أجد).
(٦) في [أ]: (صاحبا).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [ط]: (فقام).
(٩) في [ك، هـ]: (أما).
(١٠) صحيح.
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے ان دراہم کا تقاضا کر رہے ہیں جو انہوں نے ان کو بیت المال سے قرض دیے تھے، حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں برا ملاقاتی سمجھتا ہوں۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہ مال لوٹاؤ، انہوں نے فرمایا اے ابن مسعود! کیا تم قبیلہ ہذیل کے ایک غلام نہیں ہو؟ راوی فرماتے ہیں کہ اس پر حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا تم حُمَینہ کے بیٹے نہیں ہو؟ راوی کہتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے بھتیجے نے فرمایا کہ بیشک تم دونوں البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہو لوگ تمہیں دیکھتے ہیں، چناچہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے یہ کہتے ہوئے اپنے ہاتھ اٹھا لیے ”اے اللہ! جو آسمانوں اور زمینوں کا پروردگار ہے“ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہنے لگے جو چاہو کہو لیکن لعنت نہ کرنا، راوی کہتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا بخدا اگر اللہ کا خوف نہ ہوتا تو میں تم پر ایسی بد دعا کرتا جو تم سے خطا نہ کھاتی، راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ جیسے آئے تھے ایسے چل دیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32602]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32602، ترقيم محمد عوامة 31217)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32602 in Urdu