مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31222 ترقیم الشثری: -- 32607
٣٢٦٠٧ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام عن ابيه قال: كان قيس بن عبادة (١) مع (علي) (٢) على مقدمته، ومعه خمسة آلاف قد حلقوا رؤوسهم بعد ما مات علي، فلما دخل الحسن في بيعة معاوية ابى قيس ان يدخل، فقال لاصحابه: ما شئتم، إن شئتم جالدت بكم ابدا حتى يموت الاعجل، وإن شئتم اخذت لكم امانا، فقالوا (له) (٣) : خذ لنا امانا، فاخذ لهم ان لهم كذا وكذا ولا يعاقبوا بشيء، و (اني) (٤) رجل منهم، ولم ياخذ لنفسه (خاصة) (٥) شيئا، فلما (ارتحل) (٦) نحو المدينة ومضى باصحابه جعل ينحر لهم كل يوم جزورا حتى بلغ (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو: قيس بن سعد بن عبادة.
(٢) زيادة (علي) من [أ، جـ، ك].
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [ك]: (أنا)، وفي [ط، هـ]: (أتى)، وفي [س]: (أبي).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ، ط، هـ]: (ارتحلوا).
(٧) صحيح.
حضرت عروہ سے روایت ہے کہ قیس بن سعد بن عبادہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے لشکر کے اگلے حصّے میں رہے تھے، اور ان کے ساتھ پانچ ہزار افراد تھے جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد اپنے سروں کو منڈوا لیا تھا، پس جب حضرت حسن رضی اللہ عنہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیعت میں داخل ہوگئے تو قیس نے داخل ہونے سے انکار کردیا، پھر اپنے ساتھیوں سے کہا تم کیا چاہتے ہو؟ اگر تم چاہتے ہو تو میں تمہیں لے کر ہمیشہ لڑتا رہوں گا یہاں تک کہ ہم میں سے پہلے مرنے والا مرجائے، اور اگر تم چاہو تو میں تمہارے لئے امان طلب کرلوں، وہ کہنے لگے آپ ہمارے لئے امان طلب کرلیں، چناچہ انہوں نے ان کے لئے کچھ شرائط اور معاوضے کے ساتھ صلح کرلی، اور شرط ٹھہرائی کہ ان کو کسی قسم کی سزا نہ دی جائے، اور یہ کہا کہ میں ان کا ایک فرد ہوں گا، اور اپنے لئے کوئی شرط نہیں لگائی، جب وہ مدینہ کی طرف اپنے ساتھیوں کو لے کر واپس چلے تو سارے راستے میں روزانہ ان کے لئے ایک اونٹ ذبح کرتے رہے یہاں تک کہ مدینہ پہنچ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32607]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32607، ترقيم محمد عوامة 31222)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32607 in Urdu