🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31241 ترقیم الشثری: -- 32626
٣٢٦٢٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم قال: سمعت ابي (يقول) (١) : قال: بلغ علي بن ابي طالب ان طلحة يقول: إنما بايعت واللج (٢) على قفاي، فارسل ابن عباس فساله، قال: فقال اسامة: اما اللج على قفاه فلا، ولكن (قد) (٣) بايع وهو كاره، قال: فوثب الناس إليه حتى كادوا ان يقتلوه، قال: ⦗١٢٣⦘ فخرج صهيب وانا إلى جنبه (فالتفت) (٤) إلي فقال: قد علمت ان ام عوف (حائنة) (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك، م].
(٢) أي: السيف.
(٣) زيادة (قد) من: [م، ك].
(٤) في [ك]: (والتفت).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (خائنة)، وأم عون حائنة، أي: أن الجرادة مهلكة، وهو مثل يضرب للأمر القليل يكون به العطب.
(٦) صحيح.

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایسی حالت میں بیعت کی ہے کہ میری گدّی پر تلوار رکھی ہوئی تھی، آپ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ان کے پاس بھیجا انہوں نے ان سے اس بات کی حقیقت پوچھی تو حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ گدّی پر تلوار تو نہیں تھی لیکن دراصل بات یہ ہے کہ انہوں ایسی حالت میں بیعت کی ہے کہ وہ مجبور کیے گئے تھے، چناچہ لوگ ان پر پل پڑے قریب تھا کہ ان کو جان سے مار ڈالتے، فرماتے ہیں کہ پھر حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نکلے اور میں ان کے پہلو میں تھا، انہوں نے میری طرف دیکھ کر فرمایا تم جانتے ہو کہ ٹڈّی ہلاک ہو کر ہی رہتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32626]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32626، ترقيم محمد عوامة 31241)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32626 in Urdu