مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31245 ترقیم الشثری: -- 32630
٣٢٦٣٠ - حدثنا ابن إدريس عن مسعر عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: جاء رجل إلى كعب بن عجرة فجعل يذكر عبد الله بن ابي وما نزل فيه ⦗١٢٤⦘ من القرآن (ويعيبه) (١) ، وكان بينه وبينه حرمة (وقرابة) (٢) ، وكعب ساكت، قال: فانطلق الرجل إلى عمر فقال: يا امير المؤمنين، الم تر اني ذكرت ما نزل في عبد الله بن ابي، فلم يكن من كعب، فالتقى عمر كعبا فقال: الم اخبر ان عبد الله بن ابي ذكر عندك فلم يكن منك، قال كعب: قد سمعت مقالته، فلما رايته (كانه) (٣) يعمد (مساءتي) (٤) (كرهت ان اعينه على مساءتي) (٥) ، قال: فقال عمر: وددت (ان) (٦) لو ضربت انفه، او وردت (ان) (٧) لو كسرت انفه (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (ويسبه).
(٢) في [جـ]: (قراه).
(٣) في [ط]: (كان).
(٤) في [ط]: (سماتي).
(٥) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٦) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٧) في [هـ]: (أني).
(٨) صحيح.
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ ایک آدمی حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عبد اللہ بن اُبیّ کے بارے میں قرآن میں جو کچھ نازل ہوا بیان کرنے لگا اور اس کی عیب گوئی کرنے لگا، ان دونوں کے درمیان احترام اور قرابت داری کا معاملہ بھی تھا، حضرت کعب رضی اللہ عنہ خاموشی سے سنتے رہے، اس کے بعد وہ آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پاس گیا اور کہا اے امیر المومنین میں آپ کو بتاؤں کہ میں نے حضرت کعب کے سامنے عبد اللہ بن ابی ّ کے بارے میں جو قرآن میں نازل ہوا ہے بیان کیا لیکن انہوں نے اس کا کوئی اثر نہیں لیا، اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت کعب رضی اللہ عنہ سے ملے اور فرمایا کہ مجھے خبردی گئی ہے کہ آپ کے پاس عبد اللہ بن ابی ّ کا ذکر کیا گیا آپ نے اس کا کوئی اثر نہیں لیا؟ حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ میں نے اس کی بات سن لی تھی جب میں نے دیکھا کہ وہ جان بوجھ کر میری عیب جوئی کرنا چاہ رہا ہے کہ تو میں نے نامناسب سمجھا کہ اپنے عیب پر اس کی مدد کروں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اچھا ہوتا اگر تم اس کی ناک پر مار دیتے، یا فرمایا کہ اچھا ہوتا کہ تم اس کی ناک توڑ ڈالتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32630، ترقيم محمد عوامة 31245)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32630 in Urdu