مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31252 ترقیم الشثری: -- 32637
٣٢٦٣٧ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن زيد بن وهب قال: مررنا على ابي ذر بالربذة فسالناه عن منزله قال: كنت بالشام فقرات هذه الآية: ﴿والذين يكنزون الذهب والفضة ولا ينفقونها في سبيل الله﴾ [التوبة: ٣٤] ، فقال معاوية: إنما هي في اهل الكتاب، فقلت: إنها لفينا وفيهم، (قال) (١) : فكتب إلى عثمان (فكتب إلي عثمان) (٢) ان اقبل، فلما قدمت ركبني الناس كانهم لم يروني قبل ذلك، فشكوت ذلك إلى عثمان فقال: لو اعتزلت فكنت قريبا، فنزلت هذا المنزل، فلا ادع (قوله) (٣) : ولو امروا علي عبدا حبشيا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ك، م].
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [س]: (قولي).
(٤) صحيح.
حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ ہم مقام ربذہ میں حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو ہم نے وہاں پر ان کے قیام کی وجہ پوچھی، انہوں نے فرمایا کہ میں شام میں رہا کرتا تھا، وہاں میں نے یہ آیت پڑھی: { الَّذِینَ یَکْنِزُونَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلاَ یُنْفِقُونَہَا فِی سَبِیلِ اللہِ } حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ آیت اہل کتاب کے بارے میں ہے، میں نے کہا کہ یہ آیت ہمارے اور ان کے بارے میں ہے، میں نے یہ بات حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو لکھ بھیجی، انہوں نے میرے پاس پیغام بھیجا کہ میرے پاس آؤ، جب میں آیا تو لوگ میرے گرد اس طرح جمع ہوگئے جیسا کہ انہوں نے مجھے اس سے پہلے دیکھا ہی نہیں تھا، میں نے اس بات کی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے شکایت کی تو انہوں نے فرمایا کہ اچھا ہوتا اگر آپ مدینہ کے باہر قریب کی کسی بستی میں علیحدگی اختیار کرلیتے! میں اس جگہ آگیا اب میں امیر کے فرمان کو نہیں چھوڑوں گا چاہے وہ میرے اوپر کسی حبشی غلام کو ہی امیر بنادیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32637، ترقيم محمد عوامة 31252)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32637 in Urdu