مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31257 ترقیم الشثری: -- 32642
٣٢٦٤٢ - حدثنا ابن إدريس عن حسن بن فرات عن ابيه عن عمير بن سعد قال: لما رجع علي من الجمل، وتهيا إلى صفين اجتمعت النخع حتى دخلوا على الاشتر، فقال: هل في البيت إلا نخعي؟ قالوا: لا، قال: إن هذه الامة عمدت إلى خيرها فقتلته، وسرنا إلى اهل البصرة قوم لنا عليهم بيعة فنصرنا عليهم (بنكثهم) (١) ، وإنكم ستسيرون إلى اهل الشام قوم ليس لكم عليهم بيعة، فلينظر امرؤ منكم اين يضع سيفه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (بنكسهم).
(٢) صحيح؛ أخرجه الحاكم ٣/ ١٠٧.
حضرت عمیر بن سعد فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ جنگ جمل سے واپس ہوئے اور صفّین کی تیاری کرنے لگے تو قبیلہ نخع والے جمع ہو کر اشتر کے پاس پہنچ گئے، آپ نے پوچھا کہ اس گھر میں قبیلہ نخع کے لوگوں کے علاوہ کوئی آدمی نہیں؟ انہوں نے نفی میں جواب دیا، آپ نے فرمایا بیشک اس جماعت نے اپنے بہترین آدمی قتل کردیے، اور ہم نے اہل بصرہ کی طرف پیش قدمی کی جن پر ہمارا بیعت کا حق تھا پس ان کی عہد شکنی کے ساتھ ہماری مدد کی گئی، بیشک تم لوگ عنقریب اہل شام کی طرف کوچ کرو گے جن پر تمہیں بیعت کا حق حاصل نہیں ہے، اس لئے ہر آدمی کو چاہیے کہ دیکھ لے اور خوب سوچ لے کہ اپنی تلوار کہاں چلائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32642، ترقيم محمد عوامة 31257)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32642 in Urdu