🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31281 ترقیم الشثری: -- 32668
٣٢٦٦٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال حدثنا قطبة بن عبد العزيز عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن سالم بن ابي الجعد قال: كتب اصحاب محمد ﷺ عيب عثمان، فقالوا: من يذهب به إليه؟ فقال عمار: انا، فذهب به إليه، فلما قراه قال: ارغم الله (بانفك) (١) ، فقال عمار: وبانف ابي بكر وعمر، قال: فقام (ووطئه) (٢) حتى غشي عليه، قال: وكان عليه (تبان) (٣) قال: ثم بعث (إليه) (٤) الزبير وطلحة، فقالا له: اختر إحدى ثلاث: إما ان تعفو، وإما ان تاخذ (الارش) (٥) ، وإما ان تقتص، ⦗١٤٣⦘ قال: فقال عمار: لا اقبل منهن شيئا حتى القى الله (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فأنفك).
(٢) في [جـ]: (فوطئه).
(٣) في [هـ]: (ــبان) بدون نقاط.
(٤) في [ط، هـ]: (إلى).
(٥) في [ط]: (الإرث).
(٦) منقطع؛ سالم لم يدرك ذلك.

حضرت سالم بن ابی الجعد روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ م نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا کوئی عیب لکھا، اس کے بعد وہ پوچھنے لگے یہ تحریر ان کے پاس کون لے کر جائے گا؟ حضرت عمار نے فرمایا میں لے کر جاؤں گا، وہ لے کر گئے، جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے وہ تحریر پڑھی تو فرمایا اللہ تعالیٰ آپ کی ناک خاک آلود کرے، حضرت عمار نے اس پر فرمایا: تو پھر حضرت ابوبکر و عمر کی ناک کو بھی، کہتے ہیں کہ اس پر حضرت عثمان کھڑے ہوئے اور ان کو گرا لیا اور پاؤں سے روندنے لگے یہاں تک کہ وہ بےہوش ہوگئے، اس وقت انہوں نے جان گیا پہن رکھا تھا، پھر حضرت عثمان نے ان کے پاس حضرت زبیر اور طلحہ کو بھیجا اور انہوں نے ان سے کہا کہ تین باتوں میں سے ایک کو اختیار کرلو، یا تو معاف کردو یا تاوان لے لو یا بدلہ لے لو، حضرت عمار نے فرمایا میں ان میں سے کچھ قبول نہیں کرتا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سے جا ملوں۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ میں نے یحییٰ بن آدم کو یہ فرماتے سنا کہ میں نے حسن بن صالح کے سامنے یہ حدیث ذکر کی تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان پر ان کے اس فعل سے زیادہ کوئی الزام نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32668]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32668، ترقيم محمد عوامة 31281)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32668 in Urdu