🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31290 ترقیم الشثری: -- 32678
٣٢٦٧٨ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عاصم بن محمد عن حبيب بن ابي ثابت قال: (بينا) (١) انا جالس في المسجد الحرام وابن عمر جالس في ناحية، وابناه ⦗١٤٦⦘ عن يمينه وشماله، وقد خطب الحجاج بن يوسف الناس (فقال) (٢) : الا ان ابن الزبير نكس كتاب الله، نكس الله قلبه، فقال ابن عمر: الا إن ذلك ليس بيدك ولا بيده، فسكت الحجاج (هنيهة) (٣) ، إن شئت قلت طويلا وإن شئت قلت ليس بطويل، ثم قال: الا إن الله قد علمنا (و) (٤) كل مسلم، وإياك ايها الشيخ انه يفعل، قال: فجعل ابن عمر يضحك فقال لمن حوله: اما إني قد تركت (التي) (٥) فيها الفصل ان اقول: كذبت (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (فبينا).
(٢) سقطت من [أ، ب]: (فقال).
(٣) في [هـ]: (هنيئة).
(٤) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٥) في [ك]: (إلي).
(٦) صحيح؛ أخرجه ابن خزيمة (١٠٢٧).

حبیب بن ابی ثا بت فرماتے ہیں کہ اس دوران کہ ہم مسجدِ حرام میں بیٹھے تھے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مسجد کے ایک کونے میں تشریف فرما تھے، اور ان کے دائیں بائیں ان کے صاحبزادے بیٹھے ہوئے تھے، حجاج بن یوسف نے لوگوں سے خطبے میں کہا تھا: خبردار! بیشک عبد اللہ بن زبیر نے کتاب اللہ کو بگاڑ دیا ہے اللہ تعالیٰ ا س کے دل کو بگاڑے، اس پر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: خبردار! نہ یہ تمہارے اختیار میں ہے نہ ان کے اختیار میں ہے۔ حجاج اس بات پر تھوڑی دیر خاموش رہا، اتنا کہ اگر میں اس خاموشی کو طویل کہوں تو بھی کہہ سکتا ہوں اور اگر کہوں کہ زیادہ طویل خاموشی نہیں تھی تب بھی درست ہوگا، پھر کہنے لگا: اے بڈھے! آگاہ ہو جاؤ! بیشک اللہ تعالیٰ نے ہمیں، تمہیں اور ہر مسلمان کو علم بخشا ہے اگر وہ علم تجھے نفع دے، راوی کہتے ہیں کہ اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہنسنے لگے، اور اردگرد کے ساتھیوں سے فرمایا کہ میں نے فضیلت والی بات چھوڑ دی، یہ کہ میں کہتا کہ تو نے جھوٹ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32678]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32678، ترقيم محمد عوامة 31290)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32678 in Urdu