مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31312 ترقیم الشثری: -- 32700
٣٢٧٠٠ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا مسعر حدثني ابو بكر بن عمرو بن عتبة عن جابر بن سمرة قال: بعثني سعد اقسم بين الزبير و (خباب) (١) ارضا، فتراميا بالجندل فرجعت فاخبرت سعدا ذلك، فضحك حتى ضرب برجله وقال: في ارض مثل هذا المسجد او قل ما يزيد عليه، قال: فهلا رددتهما (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (جناب).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي بكر بن عمرو بن عتبة حيث لم يوثقه أحد، وإن روى عنه جماعة.
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ اور حضرت خبّاب رضی اللہ عنہ کے درمیان ایک زمین کو تقسیم کرنے کے لئے بھیجا تو وہ ایک دوسرے کو کنکر مارنے لگے، میں نے واپس آ کر حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی تو وہ ہنسنے لگے یہاں تک کہ انہوں نے اپنا پاؤں زمین پر مارا اور فرمایا کہ وہ زمین اس مسجد جتنی یا اس سے ذرا بڑی ہوگی، پھر فرمایا کہ تم نے ان کو روک کیوں نہیں دیا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32700، ترقيم محمد عوامة 31312)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32700 in Urdu