مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31325 ترقیم الشثری: -- 32713
٣٢٧١٣ - حدثنا ابن عيينة عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس قال: ذكرت الامراء عند ابن عباس، (فابترك) (١) فيهم رجل، فتطاول حتى ما ارى في البيت اطول منه، فسمعت ابن عباس يقول: يا (هزهاز) (٢) لا تجعل نفسك فتنة للظالمين، فتقاصر حتى ما رايت في القوم اقصر منه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فانبرك)، وفي [هـ]: (فأنبوك).
(٢) في [هـ]: (هزمان).
(٣) صحيح.
حضرت طاوس سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے امراء کا ذکر کیا گیا ان لوگوں میں ایک آدمی امراء کو خوب برا بھلا کہنے لگا یہاں تک کہ مجھے گھر میں کوئی آدمی اس سے لمبی بات کرنے والا نہیں ملا، پھر میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا کہ اے حرکت کرنے والے! اپنے آپ کو ظالموں کے لئے فتنہ نہ بناؤ! چناچہ وہ خاموش ہوگیا یہاں تک کہ پھر میں نے لوگوں میں اس سے زیادہ کم گو شخص نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32713]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32713، ترقيم محمد عوامة 31325)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32713 in Urdu